چیف انجینئر منگلا کو ترقی دیکر جی ایم تربیلا بجلی گھر تعینات کر دیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:14

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) چیف انجینئر منگلا کو ترقی دیکر جی ایم تربیلا بجلی گھر تعینات کر دیا گیا۔ نئے جی ایم تربیلا پاور ہائوس نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، واپڈا نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا نے چیف انجینئرز کو ترقی دیکر جی ایم کے عہدہ پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد ارشد چوہدری کو جی ایم ہائیڈل لاہور سے تبدیل کر کے جی ایم ہائیڈلآپریشنل تعینات کر کے ممبر پاور واپڈا کا اضافی چارج دیدیا ہے جبکہ ان کے عہدہ پر اقبال احمد جی ایم کورڈ پاور لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم کے چیف انجینئر/ پی ڈی ایم آر پی جمیل اختر کو جی ایم کے عہد ہ پر ترقی دیکر جنرل منیجر تربیلا پاور ہائوس تعینات کر دیا گیا ہے۔

نصر من الله ڈائریکٹر (ای اینڈ ایم) گولان گول پراجیکٹ چترال ترقی دیکر چیف انجینئر/پی ڈی (ایم آر پی) منگلا ڈیم، خالد محمود قریشی چیف انجینئر (ہائیڈل) کو ڈی جی کوآرڈینیشن آفس اسلام آباد، انس احمد ایڈیشنل چیف انجینئر /ڈی جی (پی اینڈ ڈی) لاہور کو ڈی جی (پی اینڈ ڈی) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے جنرل منیجر تربیلا پاور جمیل اختر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں