ضلعی پولیس آفیسر ہری پور ڈاکٹر زاہد الله سے اہل تشیع کے رہنمائوں کی تعارفی میٹنگ

امن وامان کے قیام میں اہل تشیع کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی قدر کرتے ہیں، ڈاکٹر زاہد الله

منگل 20 نومبر 2018 22:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ضلعی پولیس آفیسر ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے منگل کو اہل تشیع کے رہنمائوں سے تعارفی میٹنگ کی جس میں اہل تشیع کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کی قیادت میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہری پور میں امن وامان کے قیام میں اہل تشیع کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ دیگر جرائم اور مسائل کے خاتمہ میں بھی اہل تشیع کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے بھی محرم االحرام کے دوران بھرپور تعاون پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کے تعاون سے ہی محرم کے جلوس امن و امان سے اختتام پذیر ہوئے۔ وفد نے ڈی پی او کو تجویز دی کہ ہر سال محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے شیڈول اور اوقات کار پر خفیہ اداروں اور پولیس کی رپورٹس میں فرق کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس فرق کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ گرینڈ جرگہ بلا کر جس میں خفیہ اداروں کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا جائے، اس مسئلہ کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ محرم الحرام کے ایام میں کسی قسم کا اختلاف رائے سامنے نہ آئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں