ڈی پی او ہری پور کا گذشتہ شب تھانہ سٹی کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

جمعہ 24 مئی 2019 12:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈی پی او ہری پور نے گذشتہ شب تھانہ سٹی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ روزنامچہ میں جملہ ریکارڈ اور شکایات پر ہونے والی کارروائیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اسی دوران تھانہ کی صفائی، مالخانہ جات، حوالات اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی پڑتال کی۔ ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران پولیس کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ شائستہ اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں