ہری پور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے سابق صدر ملک اسد الله ایڈوکیٹ اور قاضی محمد اسد نے دونوں کابینہ سے حلف لیا

منگل 25 جون 2019 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ہری پور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر ملک اسد الله ایڈوکیٹ نے پریس کلب اور سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ہری پور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ممبر ضلع کونسل سید حامد شاہ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ احتشام، چیف آفیسر بلدیہ سید سکندر منصور شاہ، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی شوکت محمود، سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، پرائیویٹ سکول نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان، صرافہ ایسوسی ایشن کے خان زیب گل، ڈی آر سی کے چیئرمین تحسین الحق اعوان، اتحاد بین المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری، جامعہ ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مہیمن، ممبران ضلع کونسل ڈاکٹر عرفان ناصر، سکندر حیات خان، اے ٹی اے کے جنرل سیکرٹری فرحت نواز، سابق صدر راجہ حفیظ انور، محکمہ تعلیم کے ذوالفقار خان، حافظ سرفراز ترین، ڈاکٹر تیمور، حماد اعجاز، ایچ آر پی ڈی سی کے یونس اعوان، ممبران تحصیل کونسل سید حلیم پاشا، ذوالفقار قریشی، پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، محکمہ بہبود آبادی کے طارق زمان سمیت مولانا امدادالله، صعیب اشرف، اویس قرنی، قاری شکیل، پیپلزپارٹی کے اورنگزیب مغل، شجاع احمد، پریس کلب کی مجلس عاملہ کے چیئرمین و سابق صدر ذاکر حسین تنولی، وائس چیئرمین ارشد محمود بوبی، یونین کی مجلس عاملہ کے چیئرمین عابد قریشی، پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالوحید ربانی، بزرگ صحافی یونس پاکستانی اور دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی اور علمی و ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے تقریب کے باقاعدہ آغاز کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر ملک اسد الله ایڈوکیٹ نے پریس کلب کے صدر ملک فیصل اقبال، سینئر نائب صدر عرفان مبارک، نائب صدور قاضی نثار، عابد ترین، جنرل سیکرٹری حافظ جاوید الحق، جوائنٹ سیکرٹری علی یاور، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال، سیکرٹری انفارمیشن بلاول اقبال اور آفس سیکرٹری محمودالرحمن جبکہ سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم عابد، سینئر نائب صدر سید خادم شاہ، نائب صدور سیدہ کنیز فاطمہ، اشرف خان، جنرل سیکرٹری قاسم قیم، جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالرشید مغل، انفارمیشن سیکرٹری ملک طیب اور آفس سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز سے حلف لیا۔

مہمان خصوصی قاضی اسد اور صدر مجلس ملک اسد الله ایڈووکیٹ نے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہا رکیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں