ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹریننگ کا انعقاد

بدھ 26 جون 2019 20:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ڈائریکٹر جنرل 1122 کی جانب سے عوام اور دیگر اداروں تک ریسکیو 1122 کی بین الاقوامی طرز کی مفت سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر ہری پور کے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کا انعقاد ٹی ایم اے ہال ہری پور میں کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ٹی ایم اے سٹاف نے خصہ لیا۔ اس موقع پر ریسکیو ٹریننگ انسٹرکٹرز نے ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور کسی بھی قدرتی و ناگہانی آفات کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچائو کے متعلق اختیاطی تدابیر پر بریفنگ دی اور عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات کا عزم کیا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پولیس، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں