ڈی آئی جی ہزارہ کاتحصیل غازی کا دورہ ،گزشتہ رات قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما طاہراقبال کی جائے وقوعہ کاتفصیلی معائنہ

پیر 14 ستمبر 2020 17:04

غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے غازی ہریپور کا دورہ کیا اورگزشتہ روزقتل ہونیوالے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل کیساتھ ڈی پی او ہریپور سید اشفاق انور، ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور سید عنایت علی شاہ، ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سعید خان اور دیگر تفتیشی ٹیم کے افسران و اہلکار شامل تھے، ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے کہا کہ ملک طاہر اقبال کا قتل انتہائی افسوناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قتل میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انکو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ہریپور و دیگر تفتیشی ثیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کو بھی زیر استعمال لاتے ہوئے تفتیشی دائرہ کار کو بڑھایا جائے، ایس ڈی پی او جائے وقوعہ کے اردگرد کے تمام علاقہ میں مزید سرچ آپریشن کرے اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جائے اور دیگر لوگوں سے بھی شواہد اکھٹے کریں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہریپور اپنی خصوصی نگرانی میں اس کیس کے تفتیشی عمل کو جاری رکھے اور لمحہ با لمحہ آگاہ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں