ڈی پی اوکاشف ذوالفقار کی افغان مہاجرین کیمپ مشران کے ساتھ اجلاس

منگل 24 نومبر 2020 19:40

ہری پور۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ڈی پی اوکاشف ذوالفقار کی افغان مہاجرین کیمپ مشران کے ساتھ میٹنگ کاانعقادتفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کیمپ کے مشران نے ڈی پی اوکاشف ذوالفقار سے انکے دفترمیں ملاقات کی،دوران میٹنگ کیمپ مشران نے اپنے مسائل کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کوآگاہ کیااورممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ان کے قانونی، اخلاقی اور انسانی حقوق پورے کئے جائے گئے، ان کی عزت و نفس کا بھی ترجیحی بنیادوں پر خیال کیاجائے گا، ہری پور پولیس اپنے کم وسائل کے باوجود بھی ان کی سیکورٹی کے لئے مزید اقدام کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں  نے مزیدکہاکہ اپنے کیمپوں میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں پولیس کا ساتھ دیں اور علاقائی امن کی بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں