تربیلا ڈیم میں بھرتیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے ہیں،ارم رشید

بھرتیوں میں متاثرین تربیلا ڈیم و غازی بروٹھا پراجیکٹ کیساتھ زیادتی و ناانصافی کی جا رہی ہے،افسران اپنے رشتے داروں کی خفیہ طریقے سے بھرتیاں بند کریں، سوشل ایکٹوسٹ

ہفتہ 9 جنوری 2021 15:48

تربیلا ڈیم میں بھرتیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے ہیں،ارم رشید
تربیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) سوشل ایکٹوسٹ ارم رشید المعروف رمی خان نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں بھرتیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے ہیں، بھرتیوں میں متاثرین تربیلا ڈیم و غازی بروٹھا پراجیکٹ کے ساتھ زیادتی و ناانصافی کی جا رہی ہے،افسران اپنے رشتے داروں کی خفیہ طریقے سے بھرتیوں کے سلسلے کو بند کریں، متاثرین ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ورلڈ بنک کے آفس کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی میں تربیلا ڈیم میں ہونے خفیہ بھرتیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کے دوران کیا۔ سوشل ایکٹوسٹ ارم رشید المعروف رمی خان نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں ہونے خفیہ بھرتیوں کے خلاف ہمارا احتجاج شدید تھا ہمارا پروگرام تربیلا چیک پوسٹ تک احتجاجی ریلی و دھرنے کا پروگرام تھا مگر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہم سے بھرتیوں کے حوالے سے ایک ہفتہ کا ٹائم مانگا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر آج پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور دھرنے کا پروگرام منسوخ کیا ہے اگر ایک ہفتہ بعد بھی ہمارے ساتھ تربیلا ڈیم و غازی بھروتھا پراجیکٹ کے متاثرین کے ساتھ بھرتیوں سلسلہ میں کوئی لائحہ عمل طے نہ کیا گیا تو پھر دم دم مست قلندر ہو گا آپ نوجوان تیار رہیے انشائ اللہ تربیلا غازی چیک پوسٹ کے دروازے توڑ کر اندار داخل ہونگے اور دھرنا دیا جائے ہمارا مطالبہ کہ بھرتیوں میں ہونے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

غیر قانونی بھرتیوں کے عمل ملوث افسران کے خلاف ایکش لیا جائے۔ اگر ایسا نہ گیا تو پھر ہم بھرتیوں و دیگر ہونے والی زیادتیوں و ناانصافیاں کے خلاف ورلڈ بنک کے آفس کے سامنے دھرنا بھی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس و دکھ کا مقام ہے کہ غازی بھروٹھا پاور چینل روڈ بھی متاثرین کے لئے بند ہے جبکہ افسران، سیاسی افراد کو استعمال کرنے کی اجازت ہے لہذا اس نا انصافی کے سلسلے کو بند کیا جائے پاور چینل سروس روڈ کا استعمال متاثرین و علاقے کے لوگوں کا حق ہے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاور چینل روڈ پر بھی احتجاج کیا جائے گا اور اس بھی احتجاجی طور پر بند کرینگے۔ اب متاثرین کے ساتھ مزید زیادتیاں نہیں ہونے دینگے۔ لہذا وفاقی وزیر برائے توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب اور ایم پی اے فیصل زمان بھی متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں و ناانصافیاں کے خلاف آواز بلند کریں اور حلقے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں