طلبا و طالبات کھیل کود اور دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈی آئی جی ہزارہ

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2021ء) ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہاہے کہ پیس سکول اینڈ کالج کا شمار پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے بچوں کی تعلیمی قابلیت اور دیگر صلاحیتوں سے ادارہ ہذا کے اساتذہ کی محنت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہماری نوجوان نسل ہی ہمارا روشن مستقبل ہے اور انہوں نے ہی مستقبل میں اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، طلبا وطالبات کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے اور اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت کا صلہ انکو ایک اچھے پاکستانی اور شہری بن کر دیں اور اپنے تعلیمی ادارے کیساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کریں پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزیدکہاکہ طلبا و طالبات کھیل کود اور دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کسی بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہیں جبکہ اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم دینے کیساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے، تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی ہزارہ نے تقریب میں شریک پولیس افسران میں ادارہ کی جانب سے شیلڈ اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں