ہری پورمیں باپ ،بیٹا قتل

بدھ 17 اگست 2022 11:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ہری پور کے علاقہ کھلابٹ کے سیکٹر ون محلہ مسلم آباد میں فائرنگ کر کے باپ ،بیٹے کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قتل مقتولین کے محلہ دار سجاد نامی شخص نےکیا ہے، نعشوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ کھلابٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سجادکو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں