ہری پور ، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ہری پور کے تھانہ مکھنیال پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی مطلوب ملزم اشتہاری زاہد علی ولد ریاض علی خان سکنہ روالپنڈی کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں