پشتونخوا میپ کا کردار عوام کے سامنے ہے،عبدالرحیم زیارتوال

عوامی طاقت سے مفاد پرستوں کو شکست دیں گے، شمولیتی جلسے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پشتونخوامیپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے نامزدامیدوار عبدالرحیم زیارتوالنے کہا ہے کہ مفاد پردستی کی سیاست کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں پچیس جولائی کو عوام درخت پر مہر ثبت کریں کے اپنا قیمتی ووٹ پشتونخوامیپ کے نامزدامیدواروں کو کامیاب کرکے جمہوریت اور پشتون قوم دوستی کا ثبوت دے تحریک انصاف کے عنایت اللہ ترین کا 300 ساتھیوں کا پشتونخوامیپ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہے پشتونخوامیپ کے کردار اپنے دور حکومت میں عوام کے مسائل حل کرنے کی وجہ سے آج لوگ جوق درجوق پشتونخوامیپ میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات ہرنائی محلہ جلال آباد ہرنائی میں تحریک انصاف کے رہنماء عنایت اللہ ترین کی جانب سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پشتونخوامیپ میں شمولیت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے ملک اموجان ، ملک عبدالسلام عبدلانی، عنایت اللہ ترین، عبدالمصور خان ترین ایڈوکیٹ،حاجی خالقداد ترین،خالقداد وطن پال،حاجی صورت خان ترین، سید تیمورشاہ تاران ، حفیظ اللہ ترین ، خیروافغان ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ عنایت اللہ ترین نے جلسے میں اپنے 300 ساتھیوں سمیت پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے پارٹی کے نامزدامیدواروں کی کامیاب ہر قربانی دینے کااعلان کیا عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ناموں سے کوئی زئی خیلی ، کوئی مذہب کے نام سے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے نفرت اور خوشنماء نعروں کا سہارا لے رہے ہیں مگر عوام نے ان ک کو مسترد کردیا ہے کیونکہ پشتون قوم باشعور ہوچکی ہے وہ کسی کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئے گے اور 25جولائی کو عوام ان مفاد پرستوں کو ووٹ کے ذریعے مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ کا کردار عوام کے سامنے ہیں اور ہم اپنی کردار کی بنیاد پر عوام پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ہم عوام ہی کی طاقت سے ان مفاد پرستوں کو شکست دیں گے پشتونخوامیپ کی جانب سے عنایت اللہ ترین اور انکے ساتھیوں کی پشتونخوامیپ پر شمولیت پر مبارکباد پیش کیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں