ہرنائی، حاجی نیاز محمد کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت

اتوار 18 اگست 2019 15:30

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) تحصیل سنجاوی کے کلی غلا یونین کونسل کاژہ میں حاجی نیاز محمد کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا علان کیا، حاجی نیاز محمد نے اس موقع پر شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے آنکھوں پر کئی دیہائیوں سے قوم پرستی و مذہب پرستی کی سیاہ پٹی باندھ کر مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ورغلاکر جھوٹے وعدوں کے زریعے ووٹ حاصل کرنے والوں نے حلقے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، جس وجہ سے ہم انتہائی پسماندگی کی زندگی گزاررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاجی نورمحمد خان دمڑ ایک سالہ مختصر عرصے میں عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ دے کر دن رات عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہاکہ اب چونکہ جدید اور ٹیکنالوجی کادور ہے عوام اب ان مذہب اور قوم پرستوں کی اصلی چہرے پہچان چکے ہیں جوکہ کامیابی کے بعد صرف اپنی ذات تک محدود رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ نے کہاکہ ہمارا مقصد اور منشور یہی ہے تھا کہ لوگوں میں شعور اجاکر کرکے عوام کو کئی دیہائیوں سے ورغلانے والوں سے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں