بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار نام نہاد مذہب اور قوم پرست جماعتیں ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

․ ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا فلسفہ ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کا ہے جن کے آباء و اجداد نے اس ملک کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیںگزشتہ ستر سالوں سے بلوچستان کے عوام کے حقوق پر قوم پرستوں، مذہب پرستوںنے ڈاکہ ڈالا ہے مگر بدلے میں عوام کو تعصب اور نفرت کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار نام نہاد مذہب اور قوم پرست جماعتیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہب اور قوم پرست عام انتخاب کا انتظار کرے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں