ھ*جمعیت علماء اسلام رہنمائوں کی بلوچستان یونیورسٹی کے طالبات کو ہراساں کرنے کی مذمت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیر مولاناعبدالخالق صدیقی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول مولوی عبدالغنی ، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد حاجی عبدالرحیم دومڑ، مولوی روح اللہ مظہری ، حافظ محمدایاز مولوی عبدالستار ودیگر نے بلوچستان یونیورسٹی کے طالبات کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جو انکشافات ہوئے ہیں ان کوسریس لیناچائے جامعہ بلوچستان کے طالبات کے نام پر سیاست کرنے کا وقت نہیں بلکہ ملوث افراد کے خلاف فوری طورپر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیاجائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے گھٹیاحرکت کرنے کی جرء ت نہ ہو ، ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو اس کے منفی نتائج برآمدہوناشروع ہوجائینگے ، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تعلیمی ماحول پہلے سے ابتر ہیں ساتھ میں ہماری بچیاں بھی غیرمحفوظ ہورہی ہیں ، حکومت اس عظیم سانحہ پر خاموش رہی تو وہ جرم میں برابر کے شریک رہیگی ، جے یوآئی کے ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد نے واقعہ پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی صوبے کی نمائندہ سب سے بڑی تعلیمی ادارہ ہے وہاں ایسے واقعات اسلامی روایات کے ساتھ قومی روایات کے بھی منافی اور پریشان کن ہیں ، انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم بچیاں قوم کی مستقبل ہیں انہیں ہرساں کرنے والوں کوکیفرکردارتک پہنچائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں