ہرنائی،نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے 4 مزدور اغوا

اتوار 5 جولائی 2020 18:25

ہر نائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) ہرنائی کے نواح میں نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے چار مزدوروں کواغوا کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نجی کوئلہ کمپنی کی کان پر فائرنگ کی اور ساتھ میں گاڑی اور انجن کو بھی آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

مسلح افراد نے بعد میں ایک مزدورکو چھوڑ دیا جب کہ باقی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں