بلوچستان میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے

گزشتہ ہفتے زلزلے کے باعث تباہی کا شکار ہونے والے ضلع ہرنامی میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اکتوبر 2021 19:57

بلوچستان میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے
ہرنائی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 15اکتوبر2021) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنے والے بلوچستان کے تباہ حال ضلع ہرنائی میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے پہلے سے ہی پریشان حال شہری مزید خوف کا شکار ہو گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، اس دوران شہری مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یہ آفٹر شاکس ہرنائی کے شہریوں کو مسلسل خوف میں مبتلا رکھنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں