وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چمن ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل تعمیر کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

بدھ 9 فروری 2022 17:32

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چمن ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل تعمیر کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2022ء) سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کا اولین ترجیح ہے جس کے تحت تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے تعلیم و صحت کے فروغ سے عوام،بلخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر پائیں گے۔

سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،امن کی فضا قائم کئے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ چمن کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ جوکہ ایک قاتل شاہراہ ہے جہاں پر روڈ ایکسیڈنٹ میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چمن ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل تعمیر کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر عوام کی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔


ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں