ہرنائی، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،دو افرادجاںبحق جبکہ 4 زخمی

جمعرات 9 اگست 2018 15:45

کوئٹہ۔ 09اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،2 افراد جاںبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے،لیویز فورس کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں مصطفی اور عارف شاہ موقع پر ہی جاںبحق جبکہ مجتبیٰ ،بشیر ،محمد شاہ اور حکیم زخمی ہوگئے ،لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں