ہرنائی، دوسرے اضلاع کے لوگوں کی ہرنائی محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پر تعیناتی ضلع کے بیروزگار نوجوانو ں سے زیادتی ہے، لیلیٰ ترین

ضلع میں محکمہ صحت میں کئی سالوں سے اسامیاں خالی ہے ، کئی دفعہ ٹیسٹ اور انٹرویوز بھی ہوچکے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر تعیناتیاں کرنے کے بجائے دیگر اضلاع سے اضلاع تبادلے کئے جارہے ہیں، ایم پی اے بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 5 نومبر 2018 21:51

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر دیگر اضلاع سے تبادلے کرکے ضلع ہرنائی کے محکمہ صحت کے اسامیوں کو پور کرکے ضلع ہرنائی کے بیروزگار نوجوان کی حق تلفی ہے جسے برداشت نہیں کرینگے ڈی جی ہیلتھ دیگر اضلاع سے ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر تعیناتیاں کرکے جو تبادلے کئے گئے انہیں فوری طورپر منسوخ کرکے ضلع ہرنائی کے بیروزگاری نوجوانوں کو تعینات کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتی ہوئی کہی انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے دیگر اضلاع سے تبادلے کرکے ضلع ہرنائی کے محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر تبادلے کرکے ضلع ہرنائی کو لاوارث سمجھ کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کی حق تلفی کی جارہی ہیں جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں محکمہ صحت میں کئی سالوں سے اسامیاں خالی ہے جس پر کئی دفعہ ٹیسٹ اور انٹرویوز بھی ہوچکے ہے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر تعیناتیاں کرنے کے بجائے دیگر اضلاع سے اضلاع تبادلے کئے جارہے ہیں جس سے کسی برداشت نہیں کرینگے بلکہ جو تبادلہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کئے گئے ہے ڈی جی ہیلتھ فوری طورپر مذکورہ ملازمین کے تبادلے منسوخ کرکے ضلع ہرنائی کے اسامیاں پر ضلع ہرنائی کے بیروزگار نوجوان کو تعینات کیا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کی حقوق پر کسی ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دونگی بلکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے حقوق کی حصول کیلئے اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پر جدوجہد اور آواز بلند کرونگی انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی لاوارث نہیں ہے نہ ہی ضلع کو لاوارث سمجھا جائے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کے دیگر اضلاع سے جو تبادلے ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر کئے گئے ہے اسے منسوخ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری سے بھی بات کرونگی لیلیٰ ترین نے کہاکہ محکمہ صحت سمیت ضلع ہرنائی کے کسی بھی سرکاری محکمے میں دیگر اضلاع کی افراد کی تعیناتیاں قبول نہیں کرینگے کیونکہ ضلع ہرنائی میں پہلے سے ہی بیروزگاری عروج پر ہے بیروزگارنوجوان در در کے ٹوکرے کھارہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں حال ہی میں جن اضلاع سے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہے فوری طورپر منسوخ کیا جائے رکن اسمبلی لیلیٰ ترین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی دیگر اضلاع سے آئے ہوئے ملازم کو نہ لیا جائے بلکہ انہیں واپس کیا جائے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں