بلوچستان عوامی پارٹی کا ضلع ہرنائی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر سخت تشویش کااظہار

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین نے ضلع ہرنائی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن ضلع تھا لیکن اچانک کبھی قومی شاہراہ سے دن دیہاڑے لوگوں سے موٹرسائیکلیں چھینے جاتے ہے تو کبھی ہرنائی کے بازاروں میں دکانوں کے چھتوں کو سراخ کرکے دکانوں سے قیمتی سامان لوٹنے کی واردات کرتے اور کبھی گھروں کے سامنے کھڑی گاڑی کو چوری کرکے فرار ہوجاتے ہے انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو ، آئی جی پولیس بلوچستان اور سیکرٹری داخلہ سے ضلع ہرنائی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور ایک پرامن ضلع کی امن وامان خراب کرنے کا نوٹس لیکر ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیاجائے رکن اسمبلی سردار اسرار ترین نے کہاکہ ہم اپنے حلقے کے عوام کو چوروں لیٹروں کی رحیم کرم پر نہیں چھوڑے بلکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کی فراہم حکومت کی ذمہ داری ہے رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین نے ضلع لورالائی میں بی آر سی کے قریب فورسز پر فائرنگ کرکے فورسز کے جوانوں کے زخمی کرنے اور مہاجر آڈہ لورالائی میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے ایدھی سنٹر کے انچارج سماجی رہنماء بازمحمد عادل کو قتل کرنے اور انکے ساتھیوں کو زخمی کرنے کے دونوں واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کوئٹہ پہنچ رہا ہوں اور وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس سے اس سلسلے میں خوصی مٹینگ کرکے حلقے میں امن وامان اور عوام اور فورسز کی جان ومال کی تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے گے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں