ہرنائی، خورشید شاہ کی گرفتار ی قابل مذمت، پارٹی اوچھے ہتھکنڈوںسے مرعوب نہیں ہوگی ،محمد یاسین ترین

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:57

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین، جنرل سیکریٹری ملک شنگل خان ترین، اطلاعات سیکریٹری شاہ زیب بھٹو، صوبائی کونسل ممبر حاجی نور محمد ترین، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قدیر ملازئی، جنرل سیکریٹری ملک خداے داد ترین، لیبر بیر وکے صدر محمد ولی ترین تحصیل صدر امین اللہ میانی ،ضلعی رہنما اللہ نور ترین ، عبدالعزیز عرف باہو نے گزشتہ روز نیب کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ایسے منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف ناروا ہتھکنڈوں اور انتقامی کاروائیوں کے زریعے سیاسی جماعتوں کو دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ایماء پر پیپلزپارٹی کے خلاف نیب جیسے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے نیب کو عمران خان کی خوشنودی کے لئے نہیں سچائی اور ثبوتوں کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیںانہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میں ملک میں جہوریت کی بحالی اور امیریت کاڈٹ کرمقابلہ کیا ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں