بلیدہ اور قلات میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

فورسز کے شہداء اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کر رہے ہیں،صوبائی وزیر

جمعہ 10 ستمبر 2021 22:15

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلیدہ اور قلات میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فورسز کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے شہداء کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار ان خیالات کااظہار انہوں نے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اورقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک حکومت ، فوج ، تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے اور اپنے ملک کو اس ناسور سے پاک کرکے دم لے گے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ملک خصوصاًً بلوچستان میں قیام امن کیلئے بے پنا قربانیاں دی ہی اور دے رہے ہیں ہمیں اپنے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا ہے اور یہ آپریشن صوبے کو دہشت گردوں سے مکمل صفایا تک جاری رہے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کزتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں