ہرنائی زلزلہ زدگان کیلئے احساس پروگرام سہولت کی بجائے زحمت بننے لگی

7ہرنائی زلزلہ زدگان 12ہزار روپے کیلئے کوئٹہ اور سنجاوی کی سفر کرکے پیسے وصول کرینگے احساس پروگرام کا یہ خصوصی اقدام سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا موضوع بنا رہا

پیر 3 جنوری 2022 20:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) ہرنائی زلزلہ زدگان کیلئے احساس پروگرام سہولت کی بجائے زحمت بننے لگی ،احساس پروگرام کے حکام نے ہرنائی کی بجائے ادائیگی کیلئے کوئٹہ اور سنجاوی میں ڈیسک قائم کردئیے ہیں ،ہرنائی زلزلہ زدگان 12ہزار روپے کیلئے کوئٹہ اور سنجاوی کی سفر کرکے پیسے وصول کرینگے ۔احساس پروگرام کا یہ خصوصی اقدام سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا موضوع بنا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ہرنائی زلزلہ زندگان کیلئے اعلان کیاگیا امداد سہولت کی بجائے زحمت بننے لگی ہے احساس پروگرام اور بی آئی ایس پی کے حکام کی غفلت یا من مانی کی وجہ سے ہرنائی زلزلہ زدگان کے متاثرین اب کوئٹہ اور سنجاوی کا سفر کرینگے جس کے بعد انہیں مذکورہ امداد کی رقم ملے گی عوامی حلقوں نے اس نااہلی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف ہرنائی کے لوگ زلزلے سے متاثرہوکر بے یار ومدد گار علاقے میں موجود ہے دوسری جانب امداد کی رقم کیلئے بھی انہیں کوئٹہ کا سفر کرناپڑے گا حکام کی یہ غفلت باعث افسوس ہے انہوں نے وزیراعظم ،گورنر بلوچستان ودیگر سے اپیل کی کہ اس معاملے کانوٹس لیں ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں