ہرنائی ،شدید برفباری و بارشوں کے باعث الرٹ جاری

پیر 6 جنوری 2020 16:36

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے شدید برفباری و بارشوں کا الرٹ ملنے کے بعد ضلع بھر کے تمام محکموں کوالرٹ اور مشینری کو سٹینڈ بائی کردیا گیا ہر نائی کوئٹہ شاہراہ پر چپررفٹ کے مقام پر برفباری کے بائوجود ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے مختلف علاقے زرغون غر، چپررفٹ ، 22 میل ایریا ، زندہ پیر ایریا جہاں پر سردی کے موسم میں شدید برفباری ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ہرنائی قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفٹ کے پہاڑی سلسلے میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے لیویز فورس کے جوانوں پر مشتمل ٹیم شاہراہ سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کاالرٹ جاری کردیا گیا جس میں ضلع ہرنائی بھی شامل تھا الرٹ ملنے کے بعد تمام ضلعی محکموں کوالرٹ رہنے اور مشینری کو سٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت جاری کردیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ برفباری اور بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ زرغون غر جہاں پر اتوار کی شب سے برفباری کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے زرغون غر کے رابطہ سڑکیں بند ہے جن کی بحالی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں پی ڈی ایم سے بھی رابطہ میں ہوں انہوں نے کہاکہ زرغون غر کے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی جلد کام شروع کیا جائے گا .

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں