ہرنائی، بارش و شدید برفباری سے زرغون غر کا زمینی رابطہ منقطع

پیر 6 جنوری 2020 17:16

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ہرنائی شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی سلسلوں سمیت زرغون غر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث زرغون غر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بارش و برفباری سے قبل ہی ہرنائی میں سوختی لکڑیوں اور کوئلہ کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں