ہرنائی، شدید بارشوں و برفباری کے باعث انسداد پولیو مہم دو دن کیلئے ملتوی

پیر 13 جنوری 2020 16:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) ہرنائی و گردونواح میں شدید بارشوں و برفباری کے باعث محکمہ صحت ضلع ہرنائی نے آج مورخہ 13 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو دو دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے بتایا کہ ضلع ہرنائی میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے انسداد پولیومہم کو دو رو ز کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے تاکہ موسم بہتر اور رابطہ سڑکیں بحال ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں