سوشل میڈیا کی دوستی شادی میں بدل گئی

برازیل کی لڑکی نے ہارون آباد کے گاؤں میں آکر اسلام قبول کر کے جمشید سے شادی کرلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 نومبر 2019 16:06

سوشل میڈیا کی دوستی شادی میں بدل گئی
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24نومبر 2019ء) : محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی برازیل کی رہائشی ایک لڑکی نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر ہارون آباد پہنچ گئی۔ آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور کوئی بھی شخص ایک ملک میں بیٹھ کر دوسے ملک کے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے اور اکثر یہ دوستی رشتے میں بھی بدل جاتی ہے۔ ہارون آباد کے ایک گاؤں چک نمبر180 کے ایک نوجون کی دوستی ایک سال قبل برازیل کی ایک غیرمسلم لڑکی سے ہوئی اور اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمشید سرفراز نے برازیلین لڑکی کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی اور پاکستان آکر وہ ہارون آباد پہنچ گئی جہاں اس نے اسلام قبول کیا اور پھر مقامی عدالت میں جمشید سے شادی کرلی۔ جمشید سرفراز نے بتایا ہے کہ وہ اور اس کے اہلِ خانہ اس شادی سے بہت خوش ہیں۔
 
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک شادی مردان میں بھی ہوئی جہاں ہسپانیہ کی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پہنچ گئی تھی۔

لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی خاتون کی دوستی دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پرخود سے 12 سال چھوٹے شخص سے ہوئی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد روساریو پاکستان پہنچ گئی۔ 52 سالہ ہسپانوی خاتون روساریو مردان کے رہائشی شخص اعجاز شادی کرنے کے لیے پاکستان آ گئیں۔

جس کے بعد دونوں کی شادی روایتی طریقے سے سرانجام پائی۔ اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کی شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کی تھی ۔ چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ سے پاکستان کے ہی روایتی انداز میں شادی کی ۔ شادی کی تقریب بھی پاکستان کی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین نے بھی شرکت کی۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں