کورونا کیخلاف بھرپور حکمت عملی ‘ صوبہ بھر میں پنجاب ریڈ کمپین متعارف کروا دی گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 12:32

کورونا کیخلاف بھرپور حکمت عملی ‘ صوبہ بھر میں پنجاب ریڈ کمپین متعارف کروا دی گئی
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب نے کورونا کے خلاف ایک بار پھر بھرپور حکمت عملی اپناتے ہوئے ہارون آباد سمیت صوبہ بھر میں Punjab Red Campaign متعارف کروائی ہے۔ جس کا آغاز کل 25 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 12 نومبر تک جاری رہی گی۔ جس کے تحت ٹیمز اہلکار گھر گھر پہنچ کر ویکسینیشن کی خدمات سر انجام دیں گے۔لہذا جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی یا ویکسینیشن کا کورس مکمل نہیں کروایا، ایسے میں پنجاب حکومت لوگوں کو ویکسینیشن جلد از جلد کروانے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے، کیونکہ ویکسینیشن سے ہی کورونا سے نجات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضاء نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کی یونین کو نسلرز میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو سو فیصد تک ٹارگٹ حاصل کریں گئی۔تحصیل بھر میں 66ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 44موبائلز ٹیمیں جبکہ 22فکس ٹیمیں شامل ہیں۔

پنجاب پریس کلب کے شرجیل حاشر جٹ کے سوال پر ڈاکٹر عامر رضاء کا کہنا تھا کہ ہارون آباد سمیت پنجاب بھر میں 12880جانوں کے ضیائع ہونے کے ساتھ ساتھ 650ارب روپے سے زائد کا معاشی نقصان ہوچکا ہے کورنا وباء سے مکمل چھٹکارے کا حل ویکسین مکمل کروانا ہے حکومت کی جانب سے مفت ویکسینشن احسن اقدام ہے لیکن اب دیہاتوں میں بھی 25اکتوبر سے 12نومبر تک ویکسینشن ٹیمیں گھر گھر جا کر یہ مفت سہولت فراہم کرے گئی۔اس سلسلہ میں میڈیا کے زریعے عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومت کے مہیا کئے گئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ویکسین مکمل کروائے تا کہ کرونا سے نجات حاصل ہو سکے

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں