ہارون آباد،ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ،دس سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 4 جون 2020 15:38

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ہارون آباد کے نواحی علاقہ کھاٹاں کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دس سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر ہارون آباد ، بہاول نگر روڈ پر وین موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا نے سے حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو ریسکیو1122کی ٹیم نے متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں