ہارون آباد ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی،بھاری مقدار میں چرس،شراب،ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 29 دسمبر 2020 18:00

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سر براہی میں ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیا ب کاروائیوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آبادبشیر احمد انسپکٹر کی سربراہی میں مطلوب حسین ASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عارف او ر محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 2590 گرام چرس بر آمد ہوئی۔

امجد علی ASI نے چک نمبر 86/5-R میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے شراب 35 لیٹر معہ آلا ت کشید و چالو بھٹی بر آمد ہوئی۔ چک نمبر 84/5-R میں کاروائی کے دوران ملزم محمد امجد کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بر آمد ہوا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھاکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں