حکومت اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،ملک امین اسلم

اتوار 14 اپریل 2019 17:35

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ اقلیتوںکو اپنی عبادت گاہوںمیں اپنی عبادت کرنے کیلئے پورا حق دیا جائے تاکہ وہ سکون کے ساتھ اپنی عبادت کر سکیںیہ بات انھوں نے بیساکھی میلہ کے اختتامی روز گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بطور مہمان خصوصی سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے پورے ریجن میںان کے لئے محبت موجود ہے اور اس محبت کے پیغام کوپھیلایا جائے گا پاکستان میں موجود سکھ برادری کی تمام عبادت گاہوں کا مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ یہ لوگ آزادانہ طور پراپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں انھوں نے کہا کہ ننکانہ میں سکھوں کی بہت بڑی اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر اسکو واگزار کرایا گیا ہے ننکانہ صاحب میں جلد ہی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ہماری حکومت سکھوں کیلئے محبت کا جذبہ رکھتی ہے سکھ یاتری اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں انھوں نے کہا کہ سکھ یاتری اپنی مذہبی عبادت کیلئے اپنے ہی گھر آئے ہیں اور جب بھی آئیں گے ہم انکی راہ میں محبتیں بچھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں