ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد7 سو 52 ہوگئی

منگل 24 نومبر 2020 16:05

ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد7 سو 52 ہوگئی
حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر سعید اختر کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد7 سو 52 ہوگئی ہے،اب تک کوروناوائرس سی,21افراد فوت ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا6سو54 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 70،افراد گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک 22ہزار 6سو28،افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 19ہزار 1سو77 ,افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے،17ہزار5سو35 ،افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیںاور 8سو90 ،افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کی06مریض زیر علاج ہیں ۔کوورناوائرس کے 65کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہی.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 7سو52مثبت کیسوں میں سے 21،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 05 اور ہسپتالوں سے باہر39 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں