فتح جنگ کی رہائشی 50 سالہ خاتون کورونا وائرس سے جاںبحق

منگل 2 جون 2020 17:13

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) فتح جنگ کی رہائشی 50 سالہ خاتون راولپنڈی کے ہسپتال میں کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے گائوں ملال کے رہائشی سردار تاج خان المعروف تاج جمالی کی 50 سالہ اہلیہ کو سانس کی تکلیف کے باعث علاج معالجہ کے لیے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا کورونا وائرس کی رپورٹ آنے سے قبل ہی خاتون مریضہ جاں بحق ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کو مریضہ کی موت کی وجہ قرار دیا، ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے کورونا وائرس کیلئے بنائی گئی ایس او پیز کے تحت خاتون کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا۔

مرحومہ کی میت تدفین کے لیے بلدیہ فتح جنگ کے عملے کے حوالے کردی، مرحومہ کو ملال گاؤں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے جاں بحق خاتون کے خاندان کے دیگر افراد کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں