حسن ابدال:حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی

منگل 24 ستمبر 2019 23:25

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2019ء) حسن ابدال ،حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور افراد کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع محلہ ولی نگر میں گزشتہ روزشام 5سے 7بجے کے دوران حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔مشترکہ سرچ آپریشن میں حساس اداروں کے 6جبکہ پولیس کے 26ملازمین اور ایلیٹ فورس کے دستہ نے حصہ لیا۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 22گھروں اور 50افراد کو چیک کیا گیا۔مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری عمل میں آئی ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں