حسن ابدال،ڈی پی اواٹک کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد،ہندو یاتریوں کی متوقع آمد کے سلسلہ میں کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 20:22

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب جا کر ہندو یاتریوں کی متوقع آمد کے سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل نے حفاظتی انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہندو یاتریوں کی متوقع آمد کے لئے فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات دیں۔

۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے جمعرات 24 ستمبر کو گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اور (آج)بروز جمعتہ المبارک سندھ سے 5 ہزار کے قریب ہندویاتریوں کی متوقع آمد کے سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی پی اور حسن ابدال سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق ،ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال ارشد خٹک اورایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد بھی موجود تھے۔

ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کوسندھ سے 5ہزار ہندو یاتریوں کی (آج)متوقع آمد کے سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید خالد ہمدانی نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے منتظمین سے ملاقات کی اورکنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

ہدایات جاری کیں کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے اندر اور باہر نصب تمام CCTVکیمرے ہر وقت فعال رکھے جائیں ،انہوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں ڈیوٹی پر معمورپولیس افسران اور جوانوں کو انتہائی چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کئے تاکہ فول پروف حفاظتی انتظامات ہر صورت یقینی بنائیں جائیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے سکے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں