حسن ابدال:ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ضلع بھر میں اب تک اموات کی تعداد 109تک پہنچ گئی

جمعہ 23 اپریل 2021 18:30

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ضلع بھر میں اب تک اموات کی تعداد 109تک پہنچ چکی ہے، ضلعی کورونا سیل ڈی ایچ اے اٹک کی یومیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر ہونے والے 19نئے مریض سامنے آئے جن میں 8تحصیل اٹک، 6حسن ابدال، 3 حضرو اور 2 پنڈی گھیب سے ہیںاس کے علاوہ اب تک 1522مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ضلعی کورونا سیل اٹک کی جانب سے میڈیا کو جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 35240افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں 31988مشتبہ کیسز سامنے آئے جن میں سے 1856پازیٹو اور 959کے نتائج کا انتظار ہی

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں