ش*حسن ابدال ، چورشٹر کے کنڈے کاٹ کر پونے دولاکھ روپے مالیت کا سامان لے اُڑے

اتوار 22 اگست 2021 18:25

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) حسن ابدال،رات کی تاریکی میں چوری کی واردات،نامعلوم چورشٹر کے کنڈے کاٹ کر دکان سے تقریباً پونے دولاکھ روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ صبح مالک اپنی دکان پر پہنچا تو کنڈے کٹے اور شٹر ںنیم کھلا تھا۔چوری کی واردات نے پولیس گشت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئیے ۔دکان کے مالک نے قانونی کاروائی اور دادرسی کے لئے پولیس کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں اِسلام شہید روڈ سخی نگر چوک میں واقع موٹروائنڈنگ کی دکان بازیرہ انجینئرنگ میںہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم چور شٹر کے کنڈے کاٹ کر دکان سے تقریباً پونے دولاکھ روپے مالیت کا سامان چُرا کرلے گئے،صبح حسب معمول حیات اللہ ولد ہدایت اللہ سکنہ حسن ابدال اپنی موٹروائنڈنگ کی دکان پر پہنچا تو دیکھا کہ کنڈے کٹے ہوئے جبکہ شٹر نیم کھلا ہوا تھا ، دکان سے چوری کئے گئے سامان میں30ہزارروپے کا 23کلو گرام سکریپ تانبہ،55ہزارروپے کے موٹرپمپ ،پینل،تار،11ہزارروپے کے گرینڈر ،ڈرل مشین،25ہزارروپے کے موٹروں کے 07اسٹیٹرز،50ہزار 6سو روپے کی سبمرسیبل موٹر کی 22کلوگرام نئی تار شامل ہے ۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات نے پولیس گشت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئیے ۔دکان کے مالک حیات اللہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف قانونی کاروائی اور دادرسی کے لئے تھانہ سٹی پولیس حسن ابدال کو چوری کی واردات سے معلق آگاہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں