حسن ابدال ،ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 14:05

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا دوران تفتیش ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

سبطین یار ولد ریاست علی نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ میں اپنے بھائی اسفند یار اور اپنے دوست مہتاب الزمان کے ساتھ اپنے باغ میں پانی لگا رہا تھا تو اچانک محمد ایوب ولد خان بہادر با مسلح آ گیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا اطلاع پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد ایوب کو گرفتار کر لیا جس سے دورانِ انٹیروگیشن وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں