حسن ابدال پولیس کی کارروائی، چوری کرنے والے ملزم گرفتار اور تفتیش شروع

جمعہ 29 مارچ 2024 14:10

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرکے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارسلان احمد ولد محمد رفیق نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ میں کشف فاؤنڈیشن میں بطور ایریا منیجر کام کرتا ہوں اور لاری اڈہ حسن ابدال میں آفس بنا ہوا ہے، جب میں صبح آفس گیا تو آفس کا تالا ٹوٹا ہو اتھا کچھ نقد رقم اور ٹیبلٹ غائب تھا ،اطلاع پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قمر خان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں