حسن ابدال پولیس کی کارروائی، مساجدسے بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:28

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مساجد سے یو پی ایس کی بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ بیٹریاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صغیر علی ولد محمد نواز سکنہ پوڑمیانہ نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ مسجد پوڑمیانہ میں بطور صدر فرائض سرانجام دے رہا ہوں ،گزشتہ رات کوئی نامعلوم اشخاص مسجد سے دو عدد بیٹریاں مالیتی 50000 روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 2 ملزمان زبیر محمود ولد محمد اسلم سکنہ راولپنڈی اور محمد عمیر ولد احمد خان سکنہ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جن سے دوران تفتیش چوری شدہ بیٹریاں برآمد کے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں