حاصل پور میں بنکوں کی پارکنگ نہ ہونے سے مین روڈ بند رہنے سے لگا ناقص سیکورٹی پر رپورٹ طلب

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 6 اکتوبر 2021 17:24

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) حاصل پور کے بنکوں کے آگے پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے سکول و کالج کی چھٹی کے وقت ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ راہگیر سخت زہنی کوفت کا شکار ہیں آے دن ٹریفک جام ہونے کی وجہ لڑائی جھگڑے ہونا بھی عام ہیں بلدیہ روڈ پر بنے بنکس کی پارکنگ نہ ہونے کے معاملے پر اور شہریوں کی بنکوں کی پارکنگ اور روڈز پر رکھے جرنیٹر بارے شکایات اور غیر قانونی تھڑوں پر میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف بنکوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر پولیس افسران سے ازسر نو لسٹ مرتب کرنے کا کہا گیا ہے  ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران کی طرف سے  مقامی ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو سیکورٹی انتظامات چیک کرنے سیکورٹی پر معمور گارڈز سیکورٹی کیمرہ جاے میٹل ڈی ٹریکٹر واک تھرو گیٹ اور بینکنگ اوقات کار میں پولیس کی گشت کو موثر کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں