حاصل پور، بس اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:35

حاصل پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حاصل پور کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق بدھ کی صبح حاصل پور کے علاقے میں شاہ پورروڈ پر تیز رفتارٹریلر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس صادق آباد سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں