صوبے میں گندم کی قیمت میں ہوشربااضافہ، اوپن مارکیٹ میں گندم کی70 روپے فی کلو فروخت جاری ہے،محمد الطاف میمن

بدھ 18 مئی 2022 23:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کی شہر میں کوئی رٹ نہیں بچی پورے صوبے میں گندم کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ، اوپن مارکیٹ میں گندم 70 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے اور فلور ملز نے 10 کلو آٹے کی قیمت 750 روپے تک پہنچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں محکمہ خوراک کی کارکردگی نہایت مایوس کن اور کرپشن سے بھرپور ہے جسکی وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی گندم کا ہدف مکمل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے اور فلور ملز کا کوٹہ بھی شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پڑیگا۔ محکمے کی بد عنوانیاں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہیں صدر چیمبر محمد الطاف میمن نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر خوراک سے مطالبہ کیا کہ گندم کی کمی اور آٹے کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کا حصول ممکن بنایا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں