انتخابی فہرستوں کے نظرثانی میں فارم 21برائے اندرا ج و منتقل ووٹ جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی ہے،الیکشن کمشنر حیدرآباد

بدھ 24 اپریل 2019 23:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) الیکشن کمشنر حیدرآباد وسیم اختر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سال بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات اور رائے دہندگان کی سہولت کے لیے ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کے نظرثانی میں فارم 21برائے اندرا ج و منتقل ووٹ جمع کرانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کردی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب اندراج، منتقلی ووٹ ضلعی الیکشن آفس اور رجسٹریشن آفیسراضلاع میں قائم کردہ وصولی کا کام کریں گے ووٹرز 31مئی تک رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ2017ء کی سیکشن 27کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کے قومی شناختی کارڈ پردرج مستقل اور عارضی یا دوسرا پتہ درج ہے و ہ31مئی کے بعد غیر موثر ہوجائے گااس لیے ووٹر فہرست میں اندراج شناختی کارڈ کے مطابق بنوالیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع کے الیکشن آفس کے علاوہ20اسسٹنٹ رجسٹریشن آفسر بھی ضلع کے چاروں تعلقوں حیدرآباد شہر ، دیہی ، لطیف آباد اور قاسم آباد میں تعینات کئے گئے ہیں جہاں فارم وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں