پیپلز پارٹی حیدرآباد کا آصف زرداری کی تشویشناک صحت پر شدید تشویش کا اظہار

عمران خان نفرت و انتقام کی آگ میں اتنے جھلس چکے ہیں کہ وہ انسانیت اور اسلامی قدروں کو ہی بھلا بیٹھے ہیں، وہ زرداری دشمنی میں انسانی، اسلامی، اخلاقیاور سیاسی روایات ملیا میٹ کر بیٹھے ہیں، صغیر احمد قریشی/علی محمد سھتو

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی جنرل سیکریٹری علی محمد سھتو نے پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی تشویشناک صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نفرت و انتقام کی آگ میں اتنے جھلس چکے ہیں کہ وہ انسانیت اور اسلامی قدروں کو ہی بھلا بیٹھے ہیں، وہ زرداری دشمنی میں انسانی، اسلامی، اخلاقیاور سیاسی روایات ملیا میٹ کر بیٹھے ہیں، صدر آصف علی زرداری مردِ حر ہیں انہوں نے ظالم جابر حاکم کے آگے سرنگوں نہ ہوکر نہ صرف کلمہ حق بلند کیا ہے بلکہ انہوں نے دلیرانہ اسلامیاور سندھی روایاتکو بھی قائم رکھا ہے۔

وزیراعظم انتقام کے جذبے میں اور اقتدار کے نشے میں چور ہوکر یہ بھول بیٹھے کہ ہیںاقتدار صرف اللہ رب العزت کی متکبر اور یکتا واحد ذات کا ہی رہنا ہے باقی سب فانی ہے، آج وہ اقتدار میں ہیں کل نہیں ہوں گے، لہٰذاایسی روایات کو پروان نہ چڑھائیں جس کے کل خود شکار ہوجائیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری پہلے بھی مختلف ادوار میں جھوٹے بے بنیاد من گھڑت الزاماتکے تحت گیارہ سال سے زائد بیگناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں اور الحمداللہتمام الزامات میں باعزت بری ہوئے ہیں انشااللہ اب بھی عمراننیازی کے اس فسطائی راج کے جھوٹے اور بیبنیاد الزامات سے ایکبار پھر باعزت بری ہوں گے۔

پیپلز پارٹی رہنماں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ذاتی معالج تک رسائی کا آئینی انسانی اخلاقیاور اسلامی حق دیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج بہتر طریقے سے کروا سکیںان کی صحت کو لاحق خطرات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اگر خدانخواستہ صدر آصف علی زرداری کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی کو روئے زمین پہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں