حیدرآباد، اساتذہ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے کلاس روم کو اپنا مورچہ بنائیں،صاحبزادہ صادق جان

جمعرات 21 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر صاحبزادہ صادق جان نے کہا ہے کہ اساتذہ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے کلاس روم کو اپنا مورچہ بنائیں، قوموں کی تقدیر اور مستقبل سڑکوں اور چوراہوں پر نہیں، کمرہ جماعت میں بنتے ہیں۔ استاد کو خود کو رول ماڈل بنانا ہوگا۔ پاکستان کا نظام تعلیم پرائیویٹائز اور نصاب میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

وہ یہاں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج حیدرآباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اگر آج ہم نے اپنے اساتذہ اور طلباء کو نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے تیار نہیں کیا اور اس کام کے لیے اپنا پسینہ نہیں بہایا تو کل یہ کام خون بہانے سے بھی نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے شکایت نہیں کرنی بلکہ اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہے، ہم نے بحیثیت استاد خود کو اس کام کے لیے پیش کیا ہے۔ اساتذہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اس انداز سے کریں کہ یہ سچے مسلمان، پاکستانی اور معاشرے کے اچھے انسان بن جائیں۔ انھوں کہا کہ ہمیں قرآن اور سنت کی روشنی میں اپنے طلبہ و طالبات کی اخلاقی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہوگی تاکہ ان کی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ارباب اختیار اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اساتذہ سے اپنے اس منصب سے تعلق قیامت کے دن بھی پوچھا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایک مسلمان استاد کی جو بنیادی ذمہ داریاں ہیں، تنظیم اساتذہ پاکستان بھی استاد سے اسی کا مطالبہ کرتی ہے۔ تقریب سے نو منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، جنرل سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد خان، محمد اسلم قریشی نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں ضلعی صدر جاوید اخلاق نے تنظیم اساتذہ پاکستان کے قیام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد اساتذہ کی صلاحیت میں اضافہ اور ان کی نظریاتی تربیت کا اہتمام کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ ملک میں کچھ اساتذہ ایسے بھی ہیں جو اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں