ملیر ضلع کے مختلف قدیم آبادیوں پر آج تک بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے گوٹھوں پر چڑھائی، گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے ، قادر مگسی

پیر 27 ستمبر 2021 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سندھ ترقی پسندپارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ملیر ضلع کے مختلف قدیم آبادیوں پر آج تک بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے گوٹھوں پر چڑھائی، گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے جن میں پولیس ان کی مددگار بنی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی آشیروباد سے ایک سازش کے تحت کراچی میں قدیمی گوٹھوں کو مسمار کئے جانے کا عمل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اصل میں اس دھرتی کے وارثوں پر دھرتی تنگ کرنے کی سازش ہے جن کا پاکستان کی عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے ، بحریہ ٹاؤن سمیت سندھ کی زمین پر بنائی جانے والی تمام اسکیموں کے اصل مقاصد تارکین وطن کو آباد کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت مشترکہ طورپر مختلف منصوبوں اور ساحلی و کوہستانی پٹی پرغیرقانونی طورپر غریب افرا دکی زمین پر قبضہ کررہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں