حیدرآباد سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عمران قریشی

جمعہ 24 جون 2022 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور اس امپورٹیڈ حکومت اور اس کے اتحادیوں کو قوم نہ صرف مستردکرے گی بلکہ ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ جب سے امپورٹیڈ حکومت چور دروازے سے اقتدا رمیں آئی ہے اس وقت سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، بے یقینی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تین ماہ میں اس حکومت نے صرف یہ بتایا ہے کہ جو بھی کچھ ملک میں خرابی ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے جبکہ 30 سال سے ملک میں یہ چور برسراقتدار رہے ہیں ، انہوں نے ملک کی دولت کو نہ صرف لوٹا بلکہ بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں اور آج پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے لیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لٹیرے اب عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے کیونکہ مہنگائی کو جواز بناکر چور دروازے سے امریکی پیسے پر آنے والے یہ حکمران اب تک قوم کو جھوٹی تسلی اور وعدے کے سوا کچھ نہیں دیا، ملک کی صنعتیں بیٹھ گئی ہیں اب حیدرآباد سمیت سندھ کی عوام پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اس بدعنوان حکومت اور ان کے اتحادیوں کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں اور پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی دلائیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں