پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

جمعرات 18 اپریل 2024 20:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی گریجوایشن اور پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ، ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور زاہدہ پروین جامڑو نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کی تربیت کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور ٹرینرز میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت پانے والے اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی سی شہداد پور دور میں حاضر کی ضروریات اور جدید پولیسنگ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے اہلکاروں سے کہا کہ وہ دوران سروس عوا م کے ساتھ اپنے رویوں کو مثبت رکھیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ مجموعی طور پر 142 میل اور فیمیل اہلکاروں نے پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں